جو شخص صبح شام کے اذکار کرتا ہے،

 جو شخص صبح شام کے اذکار کرتا ہے، 


پھر ہر نماز کے بعد بھی اذکار کرتا ہے اور اس روایت کی روشنی میں ہر نماز کے بعد قرآن کی آخری دو سورتیں پڑھتا ہے تو اللہ کی رحمت اور فضل سے نہ اس پر کبھی جادو ہو گا ، نہ کوئی ٹونا ہو گا ۔


اس لیے ذکر پر آپ کبھی سودے بازی نہ کیا کریں ۔



👈🏻حیرانگی ہو گی آپ کو سن کر کہ امام ابن التیمیہ رحمہ اللّٰہ علیہ سے نماز کے بعد کوئی سلام کرنا چاہتا تو وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیتے ۔ کیونکہ نماز کے بعد کی سنت ذکر کرنا ہے ،سلام کرنا نہیں ہے اور ساتھ کہتے کہ یہ میرا کھانا ہے ، میں نے یہ کھانا نہ کھایا تو میں زندہ ہی نہیں رہ سکتا ۔ ذکر کرنے کے بعد پھر ملتے اور ان کا اخلاق کتنا اعلیٰ تھا ۔ 


اس لیے نماز کے بعد ذکر پر آپ کبھی سمجھوتہ نہ کیا کریں اور اس کی ایک اور وجہ بھی ہے ۔


صحیح بخاری (مفہوم) :

           "جو شخص فرض نماز پڑھتا ہے اور اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے ۔ (اپنی جگہ سے مراد وہ جگہ ہے جہاں اس کے قدم ہیں اور جہاں اس نے سجدہ دیا ،یہ ساری جگہ اس کی ہے ۔) اپنی جگہ پہ بیٹھ کر ذکر کرتا ہے تو اللّٰہ کے نورانی فرشتے اس کے لیے تین دعائیں کرتے ہیں ۔

1۔اے اللّٰہ اس کو معاف کر دے ۔

2۔اے اللّٰہ اس کی توبہ کو قبول فرما لے ۔

3۔اے اللّٰہ اس پر رحمت کی برکھا برسا دے ۔


 اور پتا ہے ان فرشتوں کی تعداد کتنی ہے ؟؟ 


صحیح بخاری (مفہوم): 

           "اللّٰہ کے کچھ فرشتے ہیں جو ہر وقت زمین پر گردش کرتے رہتے ہیں ، اور وہ اللّٰہ کے ذکر کی مجالس کی تلاش میں ہوتے ہیں ، اگر ان کو کوئی ایسی مجلس مل جائے تو وہ بھی بیٹھ جاتے ہیں ۔زمین اور آسمان کا خلاء ان فرشتوں سے بھر جاتا ہے ۔"


ان فرشتوں کی تعداد کا میں اور آپ اندازہ نہیں کر سکتے ہیں ۔جس شخص کے لیے اتنے فرشتے تین دعائیں کریں ۔اور جس کو تین دعائیں کھربوں فرشتوں کی مل جائیں اور یہ بات طے شدہ ہے کہ

فرشتوں کی دعا رد نہیں ہوتی ۔

          کائنات میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو کہہ سکتا ہو کہ میری دعا رد نہیں ہوتی ۔لیکن فرشتوں کے بارے میں یہ بات قرآن نے کہہ دی ہے ۔


کیوں رد نہیں ہوتی فرشتوں کی دعا ؟؟ 

          کیونکہ فرشتے کسی کے لیے دعا اس وقت تک کرتے ہی نہیں جب تک اللّٰہ کا حکم نہ آ جائے اور اللّٰہ اس وقت تک فرشتوں کو دعا کا حکم دیتے ہی نہیں جب تک اپنے بندے سے راضی نہ ہو جائیں ۔


اس سے بڑا سعادت مند کون ہے کہ جس کے لیے کھربوں فرشتے دعائیں کریں اور وہ نماز پڑھنے آیا ہو اور تینوں دعائیں قبول ہو جائیں ۔


👈🏻تو پھر میں باادب گزارش کروں گی کہ آپ نماز کے بعد ذکر کیے بغیر اپنی جگہ سے نہ جایا کریں ۔


 اللّٰہ آپ سب کو عزت اور برکتوں سے نوازے ۔

Comments

Popular posts from this blog

ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻞ ﺷﺎﻧﮧ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ: ﺍﺱ ﻃﺮﺡ کہ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﮮ۔ ﻭﮦ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ: ﯾﺎ ﺭﺏ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﯿﺎ.

گھریلو ٹوٹکے