Posts

گھریلو ٹوٹکے

 گھریلو ٹوٹکے  آج آپ کی خدمت میں کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتا ہوں جن کو آپ گھر بیٹھے آسانی سے  استعمال کر سکتےہیں  1 پلکیں لمبی اور گھنی ہو تو زیتون کا تیل لگائیں  2 کھانسی گلے کی خراش میں ملٹھی کا استعمال کریں  3 لوز موشن ہو تو کیلے پر زیرہ لگا کر کھائیں  4 یادداشت کمزور ہے تو بادام اور اخروٹ کھائیں  5 کان میں درد ہے تو سرسوں کے تیل میں لونگ جلا کر روئی تر کر کے کان پر لگائیں  6 حیض میں بےقاعدگی ہو تو دو کجھور روزانہ کھائیں  7 آنکھوں کی روشنی تیز کرنی ہے تو گاجریں کھائیں  8 موٹاپے کو کم کرنا ہے تو نیم گرم پانی میں لیموں کا رس اور سفید زیرہ ملا کر پی لیں  9 رنگ گورا کرنا ہے تو عرق گلاب ابٹن میں مکس چہرے پر لگا لیں اور 20منٹ بعد چہرہ دھو لیں  10 کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہو تو لیموں کا رس پئیں  11 پیشاب میں جلن ہوتی ہے تو لسی میں نمک ڈال کر پئیں یا خربوزہ اور تربوز کھائیں  12 سردی بہت لگتی ہے تو دیسی انڈے کھائیں یا مرغ کی یخنی پئیں  13 گرمی بہت زیادہ لگتی ہے تو کھیرے کا استعمال کریں  14 گلہ خراب ہو تو کچا ام...

سیدہ خدیجہ رضی الله عنها سے نکاح

 سیرت النبی ﷺ باب نمبر 13 عنوان: سیدہ خدیجہ رضی الله عنها سے نکاح شاید وہ گزشتہ آسمانی کتاب کا کوئی عالم تھا اور اُس نے آپ کو پہچان لیا تھا، چناچہ بولا:  "آپ ٹھیک کہتے ہیں۔" اس کے بعد اس نے میسرہ سے علیحدگی میں ملاقات کی، کہنے لگا: "میسرہ! یہ نبی ہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ وہی ہے جن کا ذکر ہمارے راہب اپنی کتابوں میں پاتے ہیں۔" میسرہ نے اس کی اس بات کو ذہن نشین کر لیا۔ راستے میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے دو اونٹ بہت زیادہ تھک گئے تھے اور چلنے کے قابل نہ رہے،ان کی وجہ سے میسرہ قافلے کے پیچھے رہ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قافلے کے اگلے حصے میں تھے۔میسرہ ان اونٹوں کی وجہ سے پریشان ہوا تو دوڑتا ہوا اگلے حصے کی طرف آیا اور اپنی پریشانی کے بارے میں آپ کو بتایا۔ آپ اس کے ساتھ ان دونوں اونٹوں کے پاس تشریف لائے،ان کی کمر اور پچھلے حصے پر ہاتھ پھیرا۔ کچھ پڑھ کر دم کیا۔ آپ کا ایسا کرنا تھا کہ اونٹ اسی وقت ٹھیک ہوگئے اور اس قدر تیز چلے کہ قافلے کے اگلے حصے میں پہنچ گئے۔ اب وہ منہ سے آوازیں نکال رہے تھے اور چلنے میں جوش و خر...

یہ سچ ہے کہ دعا سے تقدیر بھی بدل جاتی ہے لیکن دعا کرنے کے لئے اسے قبول کروانے کے لیے کچھ کرنا بھی پڑتا ہے

Image
 #حضور_ﷺ_کی_جنت_میں_معیت_کیلئے_نماز_کی_مدد حضرت ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : " میں  نبی کریم ﷺ کی خدمت میں رات گزرا کرتا تھا اور تہجد کے وقت وضو کا پانی اور دوسری ضروریات مثلاً مسواک، مصلیٰ وغیرہ رکھتا تھا۔ ایک مرتبہ حضور ﷺ نے میری خدمات سے خوش ہو کر فرمایا :                    " #مانگ_کیا_مانگتا_ہے ...؟ " انہوں نے عرض کیا : " یارسول اللہ صلّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم جنت میں آپ ﷺ کی رفاقت ... " آپ ﷺ نے فرمایا :           " #اور_کچھ_یا_بس_یہی_مطلوب_ہے ...؟ " پھر آپ ﷺ نے فرمایا نے مزید فرمایا کہ :    " #اچھا_میری_مدد_کرو_سجدوں_کی_کثرت_سے "                                   (ابوداؤد)  اس حدیث میں تنبیہ ہے کہ صرف دعا پر بھروسہ کر کے نہیں  بیٹھنا چاہیے، بلکہ کچھ طلب اور عمل کی بھی ضرورت ہے اور اعمال میں سب سے اہم عمل نماز ہے، کہ جتنی اس کی کثرت ہو گی۔ اتنے ہی سجدے زیادہ ہوں گے، اور جو لوگ اس سہارے...

انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد اسد

Image
 زندگی کا مقصد ؟؟؟؟؟؟؟ اللّه سے کیا ھوا عہد یاد کرو ایمان والو   ہر انسان کی پہلی تخلیق اس وقت عمل میں آئی جب عالم ارواح میں اس کی روح پیدا کی گئی۔ عالم ارواح کی یہ زندگی پورے شعور کے ساتھ تھی۔ اسی لیے تو وہاں تمام ارواح سے وہ عہد لیا گیا تھا  اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰی١ۚ  ( الاعراف 172 )، کیا میں تمھارا رب نہی ہوں، سب نے کہا کیوں نہی ( بیشک آپ ہی ہمارے رب ہیں )۔ اس عہد کے وقت حضرت آدم علیہ السلام کی روح سے لے کر دنیا کے آخری انسان کی روح تک تمام ارواح حاضر و موجود تھیں۔  🍁 انسان کا مقصد تخلیق 🥀 ﷽ میں نے جنوں اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی مقصد کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ ( صرف اور صرف ) میری ہی بندگی عبادت کریں۔ ( الذاريات 56 ) 🍁 وعدے کے سچوں کی کامرانیوں کا دن 🥀 ﷽ اللہ قیامت والے دن فرمائے گا آج سچوں کو ان کی سچائی کے نفع پہنچانے کا دن ہے۔ ان کے لیے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔ ( المائدة 119 )  یہاں صادقین سے مراد وہ لوگ ہیں جو ا...

ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻞ ﺷﺎﻧﮧ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ: ﺍﺱ ﻃﺮﺡ کہ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﮮ۔ ﻭﮦ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ: ﯾﺎ ﺭﺏ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﯿﺎ.

Image
 ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻧﺲ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ. ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺭﺿﯽﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﯾﺎﺭﺳﻮﻝ ﷺ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﭼﯿﺰ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﮨﻮﺋﯽ ؟ اپ صلى الله عليه وسلم نے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ":ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭ ﺍُﻣﺘﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮔﮭﭩﻨﮯ ﭨﯿﮏ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﯾﮏ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﻇﻠﻢ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻟﮧ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﻇﺎﻟﻢ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﻇﻠﻢ ﮐﺎ ﺑﺪﻟﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻭ. ﻇﺎﻟﻢ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﺎﺭﺏ! ﺍﺏ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﮐﮧ ﻇﻠﻢ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺩﮮ ﺩﻭﮞ. ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻻﺩ ﺩﮮ" . ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢﷺ ﺁﺑﺪﯾﺪﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ: "ﻭﮦ ﺑﮍﺍ ﮨﯽ ﺳﺨﺖ ﺩﻥ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﺣﺎﺟﺖ ﻣﻨﺪ ﮨﻮﻧﮕﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮯ ﺳﺮ ﺩﮬﺮ ﺩﯾﮟ. ﺍﺏ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﻃﺎﻟﺐ ﺍﻧﺘﻘﺎﻡ (ﻣﻈﻠﻮﻡ) ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ: ﻧﻈﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺟﻨﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﻭﮦ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺟﻨﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺽ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ: ﯾﺎ ﺭﺏ! ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺤﻞ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺗﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﺎ ﺭﺏ! ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﺒﯽ، ﮐﺴﯽ ﺻﺪﯾﻖ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ ؟ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ: ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺍ...

اسلام میں عورت کا مقام

Image
 اسلام میں عورت کا مقام.... عورت اگر بیوی کے روپ میں تھی تو نبی كريم ﷺ نے فرمایا:- خدیجہ اگر تم میری جلد بھی مانگتی تو میں اتار کر دے دیتا۔ جب یہی عورت بیٹی کے روپ میں تھی تو نبی کریم ﷺ نے نہ صرف کھڑے ہوکر اس کا استقبال کیا بلکہ فرمایا:- میری بیٹی فاطمہ میرے جگر کا ٹکرا ھے۔ اور جب یہ عورت بہن کے روپ میں تھی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا:- کہ بہن تم نے خود آنے کی زحمت کیوں کی تم پیغام بھجوا دیتی, میں سارے قیدی چھوڑا دیتا اور جب یہ عورت ماں کے روپ میں آئی تو قدموں میں  جنت ڈال دی گئی اور حسرت بھری صدا بھی تاریخ نے محفوظ کی فرمایا گیا:- اے صحابہ کرام کاش!  میری ماں زندہ ہوتی میں نماز عشاء پڑھا رہا ہوتا, میری ماں ابھی محمد پکارتی, میں نماز توڑ کر اپنی ماں کی بات سنتا, عورت کی تکلیف کا اتنا احساس فرمایا گیا کہ دوران جماعت بچوں کے رونے کی آواز سنتے ہی قرأت مختصر کر دی اے امت محمدی ﷺْ کی بیٹیوں تم بہت عظمت والی ہو

جو شخص صبح شام کے اذکار کرتا ہے،

Image
 جو شخص صبح شام کے اذکار کرتا ہے،  پھر ہر نماز کے بعد بھی اذکار کرتا ہے اور اس روایت کی روشنی میں ہر نماز کے بعد قرآن کی آخری دو سورتیں پڑھتا ہے تو اللہ کی رحمت اور فضل سے نہ اس پر کبھی جادو ہو گا ، نہ کوئی ٹونا ہو گا ۔ اس لیے ذکر پر آپ کبھی سودے بازی نہ کیا کریں ۔ 👈🏻حیرانگی ہو گی آپ کو سن کر کہ امام ابن التیمیہ رحمہ اللّٰہ علیہ سے نماز کے بعد کوئی سلام کرنا چاہتا تو وہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیتے ۔ کیونکہ نماز کے بعد کی سنت ذکر کرنا ہے ،سلام کرنا نہیں ہے اور ساتھ کہتے کہ یہ میرا کھانا ہے ، میں نے یہ کھانا نہ کھایا تو میں زندہ ہی نہیں رہ سکتا ۔ ذکر کرنے کے بعد پھر ملتے اور ان کا اخلاق کتنا اعلیٰ تھا ۔  اس لیے نماز کے بعد ذکر پر آپ کبھی سمجھوتہ نہ کیا کریں اور اس کی ایک اور وجہ بھی ہے ۔ صحیح بخاری (مفہوم) :            "جو شخص فرض نماز پڑھتا ہے اور اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے ۔ (اپنی جگہ سے مراد وہ جگہ ہے جہاں اس کے قدم ہیں اور جہاں اس نے سجدہ دیا ،یہ ساری جگہ اس کی ہے ۔) اپنی جگہ پہ بیٹھ کر ذکر کرتا ہے تو اللّٰہ کے نورانی فرشتے اس کے لیے تین دعا...