انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد اسد

 زندگی کا مقصد ؟؟؟؟؟؟؟

اللّه سے کیا ھوا عہد یاد کرو ایمان والو 


 ہر انسان کی پہلی تخلیق اس وقت عمل میں آئی جب عالم ارواح میں اس کی روح پیدا کی گئی۔ عالم ارواح کی یہ زندگی پورے شعور کے ساتھ تھی۔ اسی لیے تو وہاں تمام ارواح سے وہ عہد لیا گیا تھا


 اَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰی١ۚ

 ( الاعراف 172 )، کیا میں تمھارا رب نہی ہوں، سب نے کہا کیوں نہی ( بیشک آپ ہی ہمارے رب ہیں )۔ اس عہد کے وقت حضرت آدم علیہ السلام کی روح سے لے کر دنیا کے آخری انسان کی روح تک تمام ارواح حاضر و موجود تھیں۔ 


🍁 انسان کا مقصد تخلیق


🥀 ﷽ میں نے جنوں اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی مقصد کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ ( صرف اور صرف ) میری ہی بندگی عبادت کریں۔ ( الذاريات 56 )


🍁 وعدے کے سچوں کی کامرانیوں کا دن


🥀 ﷽ اللہ قیامت والے دن فرمائے گا آج سچوں کو ان کی سچائی کے نفع پہنچانے کا دن ہے۔ ان کے لیے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔ ( المائدة 119 )


 یہاں صادقین سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ سے اپنے قول و قرار اور عہد و میثاق میں پورے راست باز ثابت ہوئے، اس میں انہوں نے کوئی تبدیلی اور تحریف نہیں کی، 


زندگی کے تمام نشیب و فراز میں عزم و جزم کے ساتھ اللہ کی شریعت پر قائم رہے۔ "من المومنین رجال صدقوا ما عاھدوا اللہ علیہ"، اور مؤمنین میں وہ مردانِ کار بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے باندھے ہوئے عہد  کو سچ کر دکھایا۔


 مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ آج کا دن تو راست بازوں کی فتح مندیوں اور کامرانیوں کے ظہور کا دن ہے۔ بد عہدوں، خائنوں، اور جھوٹی آرازوؤں میں زنگی گزارنے والوں کے لیے آج حسرت و نامرادی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔


 جنہوں نے اللہ کے ساتھ اپنے عہد اخلاص و سچائی کے ساتھ پورے کئے ہیں ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔


 یعنی ان کے رب نے جو کچھ ان سے چاہا انہوں نے اس کی رضاء کے مطابق وہ پورا کر دکھایا اور انہوں نے اپنے رب سے جو امیدیں کیں ان کی توقعات اور ان کے تصورات سے ہزاروں لاکھوں درجہ اوپر وہ پوری ہوگئیں۔ فرمایا کہ اصلی بڑی کامیابی یہی ہے۔


🌱 أقول قولی ھذا واستغفر اللہ لی ولکم ولسائر المسلمین والمسلمات فاستغفروہ إنہ ھو الغفور الرحیم۔ واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔


Comments

Popular posts from this blog

جو شخص صبح شام کے اذکار کرتا ہے،

ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻞ ﺷﺎﻧﮧ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ: ﺍﺱ ﻃﺮﺡ کہ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﮮ۔ ﻭﮦ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ: ﯾﺎ ﺭﺏ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﯿﺎ.

گھریلو ٹوٹکے